Gemstone Names In Urdu (جواہر کے پتھر) pathron ki pehchan

Gemstone Name In Urdu | Gemstone (جواہر کا پتھر) One of the blessings bestowed on man by nature. aap ka pathar konsa hai، patharon ki pehchan aur fawaid.

gemstone-name-in-Urdu-proudtips

Gemstone Information In Urdu

Gemstone In Urdu "جواہر کا پتھر "

معدنی کرسٹل کا ایک ٹکڑا جو زیورات یا دیگر زینت بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے عام طور پر اسے ایک جوہر یا جواہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ قدرتی طور پر ، کچھ پتھروں کو غیر معمولی طور پر اعلی چمک ملی ہے ‘ لہزا یہ زیوارات میں استعمال کرنے سے زیورات قیمتی سمجھے جاتے ہیں۔ زیادہ تر ، جواہرات سخت ہوتے ہیں ۔ آج تک پتھروں کے طی افعال اور سحری خواص اور خوبصورتی کے لیے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔اور دنیا کے ہر کونے میں ہر کوئی پسند کرتا ہے۔

جواہر پتھر اللہ تعا لیٰ کی طرف سے ایک ایسا تحفہ ہےکہ اگر اس کی درست تشخیص کر لی جائےتو انسان اللہ تعا لیٰ کے حکم سے بہت سی بیماریوں ، نحوستوںاور تنگ دستی سے محفوظ رہ سکتا ہے۔جواہر پتھر کی بے شمار اقسام ہیں جن میں سے کچھ نگینے ، آتشی اور کچھ جلالی کیفیت کے حامل ہوتے ہیں، اس لیے نگینہ پہننے والے کو چاہیے کہ وہ درست نگینے کاانتخاب کرے۔ کیونکہ غلط پتھر پہننے سے بجائے فائدے کے نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

اگر چہ اللہ تعالیٰ، جس کی زات و قدرت غیر محدود ہے ، عقل و شعور میں نہیں آسکتی، اسی لیے انسان تمام قوانین قدرت پر حاوی نہیں ہو سکتااور نہ ہی اپنی عقل اور شعور کے زور پر ان خواصات و برکت اشیاء پرمکمل طور پر قادر ہو سکتا ہے۔تاہم ان جواہر پتھروں کا بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے ، اور اس سلسلے میں سائنسی تعلیمات اور تجربات نے انسان کی کافی مدد کی ہے۔

gemstone in urdu
Gemstone Names In Urdu -جواہر کے پتھر - Pathron ki Pehchan

پتھروں کے خاص تاثرات

اکثر لوگ یہ توقع رکھ کر پتھر پہنتے ہیں کہ ان کو دولت ملے،اور اکثر یہ سنا گیا ہے کہ ،فلاں نے فلاں پتھر پہنا،تو اس کے ہاتھ میں بہت پیسہ رہتا تھااور وہ تھوڑے عرصے میں بہت امیر ہوگیا۔یا یوں شکایت کرتے ہیں،کہ میں نے تو یہ پتھر پہنا ،مگر مجھے تو کوئی فائدہ نہیں ہوا،یعنی مالی فائدہ نہیں ہوا۔
یہ غلط ہے کہ ہر پتھر مالی فائدہ دیتا ہے۔ہر پتھر کی تاثیر مختلف ہوتی ہے،اور وہ اپنی زاتی تاثیر کے علاوہ فائدہ نہیں کرتا۔جن لوگوں کو امراض یا بدقسمتی سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو،تو وہ ایسے جواہر پتھر انتخاب کرتے ہیںجن سے ان کو فائدہ ہو۔اس طرح جو لوگ مالی کمزوری رکھتے ہیں،ان کو وہ پتھر استعمال کرنا چاہیئے، جس سے ان کو مالی فائدہ ملے۔
تو اس لحاظ سے ہر پتھر کو سوچ سمجھ کر پہننا چاہیئے۔اپنے ستارہ(برج) یا رنگ کی مناسبت سے اگر آپ جواہر پتھر پہنے گے،تو اس پتھر کی خواص سے آپ کو فائدہ ہوگا۔کیونکہ ہر پتھر کے متعدد رنگ ہوتے ہیں،مثلا عقیق میں بہت رنگ ہوتے ہیں،تو (عطارد ستارہ) والوں کو زرد رنگ کا عقیق انتخاب کرنا چاہیئے،(مریخ )والوں کو سرخ رنگ کا۔اور (شمس) والوں سنہریا،اورنج رنگ کے عقیق کا انتخاب کرنا چاہیئے۔اس طرح ہر شخص عقیق پتھر کے خواص سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔اس کے خلاف چلنے سے جواہر اپنا فائدہ نہیں دے گااور بعض پتھر الٹا نقصان بھی دیتے ہیں۔
کچھ خاص جواہر پتھروں کے کچھ خاص فوائدنیچے درج کیے گئے ہیں ۔ان کو پڑھ کر اپنے علم میں اضافہ کرے۔

Gemstone Names In Urdu -جواہر کے پتھر - Pathron ki Pehchan

"Pathron ki Pehchan"پتھروں کی پہچان اور فوائد

جواہر کا پتھر: قدرت کی طرف سے انسان کو عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک ہیں۔اِ ن سے ہر زمانے میں بنی نوع انسان نے فائدہ اٹھایا ہے۔ اللہ تعالی کے برگزیدہ پیغمبروں نے بھی پتھروں کو استعمال کیا ہے اور آج تک پتھروں کے طی افعال اور سحری خواص سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔
پتھروں کا علم ایک خاص علم ہے اور پتھروں سے وہی لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو اس علم سے آشنا ہیں۔ جواہر کا استعال تدبیر سے ہونا چاہیے۔ ہر پتھر کے خواص جدا جدا ہیں چنانچہ ان سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے برج اور ستارہ کے مطابق خاص اور موافق نگینے کا انتخاب کرنا رنگ اور ماہیت جاننا خاص اوقات میں خاص دھاتوں کی انگوٹھیوں میں پتھر لگوانا بھی تدبیر ہے ۔جب تک موافق تدبیر اختیار نہ کی جائے گی اس سے مطلوبہ فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔

ذیل میں وہ موٹی موٹی باتیں درج کی جاتی ہیں ۔ جو ماہرین پرکھ جواہرات نے مختلف جواہر کے اصلی یا نقلی ہونے کے بارے میں بیان کی ہیں، باقی آپ   سٹون، ستارے ، برج ، کی تفصیلی معلومات بھی اس سائٹ پر جان سکتے ہیں۔
٭ اصلی نیلم سورج کی کرنوں میں رکھنے سے نیلے رنگ کی شعاعیں خارج کرے گااور اگر اسے پانی میں ڈال دیا جائےتو اس کی رنگت میں کمی بیشی نزر آئے گی۔
٭ اصلی یاقوت املی کے پانی سے صاف ہو جات ہے، اس پر پسینہ ، بدبو اور دھواں بری طرح اثر انداز ہوتے ہیں، ہیرے کے علاوہ کسی اور دھات سے بالکل نہیں کٹ سکتا، جب اس کو کلر فلٹر کے سامنے رکھا جائے تو اس کی شعاعیں فلٹر کے آر پار نہیں ہوتی اگر ایسا ہو جائے تو یہ اصلی نہیں ہے۔زیٹون کے تیل سے اس کی رنگت نکھرتی ہے، تیل لگانے کے بعد اسے فلالین کے کپڑے سے صاف کرنے پر اس کی چمک بہت بڑھ جاےی ہے۔
٭ زرد رنگ کا 2رنگی پکھراج ، سیاہی مائل ، سرخی مائل پکھراج پتھر بے کار ہوتا ہے، اس لیے پکھراج خریدتے وقت اسی باتوں سے بچیں۔
٭ مرجان ایک ایسا جوہر ہے جس کی نقل تیار کرنا کسی بھی طور پر ممکن نہیںہےاگر اس کو اپلوں کی آگ پر رکھا جائےتو یہ راکھ بن جاتا ہے اور کشتہ ہو جاتا ہےجو ادویات میں استعمال کے کام آتا ہے، یہ ہائیڈرو کلورک ایسڈ میں با آسانی حل ہو جاتا ہےاور فورا ہی جھاگ نکلنا شروع ہو جاتی ہے۔
٭ اصلی موتی کو جب دیکھیں تو اس سے قوس و قزاح کے ہلکے رنگ جھلکتے نطر آئے گے ، اگر اس کو شراب میں ڈال دیا جائےتو یہ آہستہ آہستہ کئی ہفتوں کے عمل سے بالکل تحلیل ہو جائے گا، اصلی موتی وزنی ہوتا ہے اور نقلی موتی بالکل ہلکا پھلکا ہوتا ہے۔اسلی موتی کا رنگ بدبو ، دھواں اور چربی سے خراب ہو جاتا ہے، جبکہ یہ ہا ئیڈرو کلورک ایسڈ میں با آسانی تحلیل ہو جاتا ہے۔اگر اصلی موتی کو سمندری پانی سے دھویا جائے تو اس کا سراخ بیت بڑا ہو جاتا ہے۔
٭ اصلی ہیرے میں سے الٹراوائلٹ شعاعیں کبھی بھی نہیں گزر سکتیں اور جب اس کو کافی دیر دھوپ میں رکھ کر اندھیرے میں رکھا جائےتو اس کی چمک بڑھ جاتی ہے۔اصلی الماس ( ہیرا) نیلم ، یاقوت اور شیشے کو کاٹ دیتا ہے، لیکن نہ تو اس میں بال آتا ہےاور نہ ہی کسی قسم کی لکیر آسکتی ہے۔
٭ زمرد ایک ایسا جوہر ہےجو کسی بھی تیزاب کے اثر سے متاثر نہیں ہوتا، اصلی زمرد میں سوراخ نیلم پتھر سے با آسانی ہو جاتا ہے، زمرد وزن کے لحاظ سے اپنے حجم کے نصف سے قدرے زائد ہوگا، اصلی زمرد میں الٹراوائلٹ شعاعیں کبھی بھی نہیں گزر سکتی۔
٭ زرقون پتھر میں اگر چیر ، شگاف ، داغ اور ابرک جیسا نشان ہو تو وہ بیکار ہے۔
٭ لسینا پتھر میں چادر ، چیر ، پرت اور کٹی پھٹی دھاریوں سے مراد ہے کہ یہ جواہر بیکار اور محض ایک کنکر ہے۔

What Is Gemstone?

A piece of mineral crystal that is used to make jewelry or other ornaments is commonly known as a gem or jewel. Naturally, some stones have an unusually high luster, so using them in jewelry is considered precious. For the most part, gems are tough. No matter what, the stone is still used for its functional and magical properties and beauty. And everyone in every corner of the world loves it.

Benefits Of Gemstone

Gemstone: One of the blessings bestowed on man by nature. Mankind has benefited from it in every age. The chosen prophets of God Almighty have also used stones and to this day the functions and magical properties of stones are being used.
The knowledge of stones is special knowledge and only those who are familiar with this knowledge can benefit from stones. Jewelry should be used wisely. The properties of each stone are different, so to take advantage of them, to choose special and suitable jewelry according to your constellation and star, to know the color and nature, to put stones in special metal rings at special times, It will not be possible to get the desired benefit.