Opal Stone ( اوپل پتھر ) in Urdu, Color, Benefits, Pehchan

opal-stone-in-Urdu-proudtips

Opal stone ( اوپل پتھر ) In our country known as “Doodhiya Pathar”. Apart from this, many imitation stones from glass and a special oyster are sold in the world under the name of “Vail”.

Opal Stone In Urdu (دودھیا پتھر)

opal-stone-benefits-in-Urdu-Proud-tips

اوپل کی ساخت

اوپل کی کرسٹل ساخت ہے (در اصل تمام پتھراسی کرسٹل ساخت کے لحاظ سے درجہ بندی پاتے ہیں) یہ وہ گلاس کا پتھر ہے جو اتنی جلدی ٹھنڈا ہو کر کرسٹل کی شکل اختیارنہیں کر سکا اس کی کیمیکل کمپوزیشن بالکل کر سٹل یعنی بلور کی طرح ہے مگر یہ کرسٹل کی حالت اختیار نہیں کر سکا اس میں ایک سے پانچ فیصد پانی بھی موجود ہے اس لیے نان کرسٹل کہلاتا ہے اس کا کیمیکل فارمولا دراصل سیلیکون ڈائی آکسائیڈ اور پانی کا مرکب ہے اس لیے یہ ان چند پتھروں میں شمار ہوتا ہے جو بالآخرخشک ہو کر چٹک جاتا ہے اور رنگ تبدیل کرتا ہے۔ اگر اس کا رنگ تبدیل ہوتو سمجھ لیں کہ یہ لیبارٹری میں تیارشدہ نقلی ااوپل ہے اس لیےاوپل وغیرہ جیسے پتھروں کیلئے ضروری ہے کہ روزانہ اسے کچھ دیر سادہ پانی میں یا نباتاتی پانی میں چھوڑ دیا جائے اور خشک کر کے استعمال کیا جائے۔
اوپل کی ساخت عام طور پر 6 درجہ لکھی جاتی ہے مگر چونکہ یہ مختلف چیزوں ( عناصر) کا مجموع یعنی مرکب ہے اس لیے یہ سختی 6.5 درجہ سے لے کر 55 درجہ تک تبدیں ہوسکتی ہے اس کی کثافت بہت کم ہوتی ہے اس کی دو بنیادی اقسام ہیں ایک نایاب پتھر جو کہ بلور کی طرح رنگ بکھیرتا ہے دوسری عام جو ہمارے ملک میں سنگ دودھیا‘‘ کے نام سے مشہور ہے اس کے علاوہ شیشہ اور ایک خاص سیپ سےکئی نقلی پتھراویل کے نام سے دنیامیں فروخت ہوتے ہیں۔
اوپل بھی لیبارٹری میں تیار ہوتا ہے جو صرف قیمت کے لحاظ سے سستا ہوتا ہے بلکہ کی ظاہری وجوہات کی بنا پر اور بہترین اوپل کی مشابہت رکھنے کی وجہ سے تمام ملکوں میں اوپل کے ساتھ ہی فروخت ہوتا ہے چونکہ اوپل کو لیبارٹری میں تیار کرنا اصل اوپل کی کان کنی سے سستا پڑتا ہے اس لیے تمام دنیا میں بڑی تعداد میںنقلی اوپل مارکیٹ میں موجود ہوتا ہے۔

حوا کا چہرہ

اوپل کو قدیم تاریخ میں ’’ حوا کا چہرہ ’’ــ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ حوا کی طرح اس کی بھی بے شمارقسمیں اور رنگ ہیں حوا (عورت) کے موڈ کی طرح  قسمیں رنگت اور چمک تبدیل کرتی رہتی ہیں،اوپل کے بے شمار رنگ ہیں تقریبا قوس قزح کے تمام رنگوں اور اس کے علاوہ بھی بے شمارشیڈ میں پایا جاتا ہے جن کا شمار کیا جانا مشکل ہے۔ اس کا رنگ سفید دودھیا سے ہلکے گرے تک، سفید سے کالے رنگ تک، زردی مائل ،سبز اور نج ،سکائی بلیو ، دھواںدار گرے ، مکمل سیاہ، لال گلابی ،پیلا ، بےرنگ ہوسکتا ہے۔اوپل ٹرانسپیرنٹ، نان ٹرانسپیرنٹ اور سمی ٹرانسپیرنٹ میں پایا جاتا ہے حتیٰ کہ بلور کی طرح آب و تاب اور چک دمک والا بھی مل جاتا ہے سب سےقیمتی مکمل سیاہ اوپل ہوتا ہے جبکہ نایاب اوپل بے رنگ ہوتا ہے۔

اوپل کے خواص روحانی

تاریخ میں نیلم اور ہیرے کے بعد سب سے زیادہ کہانیاں اوپل سے ہی منسوب ہے۔ 1829ء میں سروالٹر اسکاٹ نے ایک ناول میں او پل کی برائی بیان کی تھی۔ مصنف کی زبردست سائنسی شخصیت کے سبب لوگوں نے اس کہانی کو حقیقت سمجھ لیا اور اوپل کی حیثیت درجہ اول سے گر کر درجہ سوم میںچلی گئی، پورے یورپ میں اس کا کوئی خریدار نہ رہا تقریبا 20 برس تک اس پتھرکو منحوس سمجھا جاتا رہا ،آخر جب انگلستان کی ملکہ وکٹوریہ نے اپنے تاج میں سیاہ اوپل لگایا تب جا کر اوپل کی قیمت بحال ہونا شروع ہوئی۔
روحانی اعتبار سے اوپل موڈی افراد کے موڈ میں استحکام پیدا کرتا ہے اس لیے کہ ان افراد کے لیے خصوصی طور پر مفید ہے جن کا خوش قسمتی کا عدد 2 ہے۔یہ پتھر سوچ بچارکی قوت پیدا کرتا ہے اور یکسوئی عطا کرتا ہے اس لیے مراقبےکے دوران ااس پتھر کا پہننا نہایت مفید ہے۔

اوپل کے خواص شفا

٭ اوپل کو تمام امراض کا دافع قرار دیا گیا ہے اسے تمام بیاریوں کے حملوں کو روکنے والا پتھر کہا جاتا ہے کہ آنکھ کی تمام بیماریوں کو دور کرتا ہے اور زخموں کو بھرتا ہے۔
٭ یہ عام صحت کا ضامن پتھر ہے خاص طور پر معدہ تلی اور پیٹ کی تمام بیماریوں سے شفا بخش ہے۔
٭ اویل سینے کے اندرونی اعضا ،تلی ،معدہ اور پیٹ کو طاقتور بناتا ہے۔

اوپل پتھر کے طبی خواص

٭ یہ مردانہ اور زنانہ تمام جنسی اعضاء کے امراض میں اکسیری اثر رکھتا ہے۔
٭ امراخبیثہ کودورکر نے میں بے حد مفید ہے۔
٭ یہ مردانہ خصیہ اور زنانہ خصیتہ الرحم اور بیضہ دانی کی کمزوری اور نقائص کو دور کرتا ہے۔
٭ سیاہ او پل طحال لبلبہ اورتلی کے امراض کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اورمکمل شفادیتا ہے۔
٭ جنسی طور پر ٹھنڈے عورتوں مردوں کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

روحانی خصوصیات

٭ سیاہ او پل آفاقی جذبہ محبت کو مستحکم کرتا ہے۔
٭ چونکہ اوپل خیال کی قوت کو استعمال کرتا ہے اس لیے اسے پہننے والے کے لیے نہایت ضروری ہے کہ اپنی تمام سوچ کوثبت بنائے تو لازمی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
٭ سیاہ اویل سے فائدہ اٹھانے کیلئے اسے انگوٹھی میں یا گردن کے مقام پر پہننا چاہیے۔
٭ یہ انصاف لاتا ہے اگر آپ انصاف پسند نہ ہوں تو یہ آپ کو نقصان بھی دے سکتا ہے، اسی لیے اوپل کو برج میزان والوں کا
لکی اسٹون (خوش قسمتی کا پتھر ) کہا جاتا ہے۔
٭ اگر آپ مثبت خیالات رکھنے والے نہیں ہیں اور فطری طور پر حاسد ہیں تو اویل پہننے سے گریز کریں، اسے بیماری کے دوران پہن سکتے ہیں۔
٭ قدیم رومن عقیدے کے مطابق اوپل آنکھوں کے تمام امراض کو دور کرنے کے علاوہ نظر بد کوبھی دور کرنے کی صلاحیت
رکھتا ہے۔
٭ یورپین لوگوں کے قول کے مطابق اوپل انسان کو دولت مند بناتا ہے اور عقل و دانش میں اضافہ کرتا ہے۔

دودھیا رنگ پتھر

اس عام او پل کی بیک گراؤنڈ، سفید، دودھیا ،زرد گلابی ہوتی ہے اس کی شفائی خصوصیات یہ ہیں کہ آنکھوں کی تمام بیاریوں میں مفید ہے۔
یہ جسمانی نقص او ضعف بدن کی وجہ سے بولنے کی دشواری و دقت زبان میں لکنت دور کرتا ہے یہ مرض صرع ایعنی مرگی کے
مرض میں شفادیتا ہے۔
یہ افرادی حرکت میں غیر ہم آہنگی کو دور کرتا ہے۔ مردوں میں پائی جانے والی نسوانیت یعنی نسوانی پن کو دور کرنے کیلئے مفید ہے۔ یہ پتھر دماغ کے گلینڈز کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔ عام اوپل کو ہمیشہ گلے میں لٹکا نا چا ہے لیکن طبی استعمال کیلئے یہ
ہاتھوں میں بھی پہنا جاسکتا ہے۔

اوپل پتھر سیاہ

سیاہ اوپل ایک خاص اوپل ہے، یہ گولڈن راوئنڈ بیک گراؤنڈ سے لے کر سیاہ بیک گراؤنڈ تک کے رنگوں میں ملتا ہے۔

(اوپل پتھر (جواہرکی رانی

٭ اوپل کا محبت کے معاملات سے گہراتعلق ہے ،یہ ز ندگی میں محبت کا عنصر داخل کرنے والا پتھر بھی کہلاتا ہے۔
٭ اوپل کو جواہر کی رانی بھی کہا جاتا ہے اس لیے کہ یہ نہ صرف انسان کو محبت سے آشنا کرتا ہے بلکہ طمانیت اور خوشی کے احساس بھی اُ بھارتا ہے۔
٭ اوپل اشتعال انگیز طبیعت کو کنٹرول کرتا ہے اور غصہ کو دور کرتا ہے۔
٭ چینی و جاپانی اقوام کے مطابق اوپل پاکیزگی کا نشان ہے یہ امیدیں پوری کرتا ہے اور تمام امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔

خواب میں اوپل پتھردیکھنا

٭ خواب میںاگر آپ سے اوپل پتھر گم ہو جائے تو کوئی دوست یا عزیز عارضی طور پردُور ہو جائے گا۔
٭ اگر خواب میں او پل میں چمک نظر آئے تو خوشیاں حاصل ہوں گی۔
٭ اگر او پل خواب میں دور نظر آئے یعنی اپنے جسم پر نظر نہ آئے تو خوش بختی لاتا ہے۔
٭ خواب میں اگر خودکو اوپل پہنے دیکھے تو کسی معاملے میں غلط فہمی کا شکار ہوں گے مگر جزوی طور پر۔
٭ اگر آسمان میں او پل دیکھیں یا آسمان اوپل کی رنگت کی طرح دکھائی دے تو آپ اپنے پسندیدہ شخص کو پانے میں کامیاب ہوں گے۔
٭ اگر اپنے پاس بہت سارے اوپل دیکھیں تو آپ دوسروں کے مشورے یا خیالات کا بالکل دھیان دیے بغیر اپنا کام کرنے والے فرد ہیں اور لاشعور آپ کو تبدیل ہونے کا اشارہ دے رہا ہے۔
٭ اگر آپ تین اوپل اکٹھے دیکھیں تو جسمانی، جذباتی اور ذہنی ہم آہنگی کی دلیل ہے۔

سرخ رنگ کا اوپل پتھر

یہ اوپل صرف اورنج اور سرخ رنگ کے مختلف شیڈز میں ملتا ہے،یہ زرقون اور بلور کی طرح چمک دمک رکھنے والا پتھر ریڈ فائر
اوپل کہلاتا ہے، یہ کئی طرح سے یاقوت کی کوالٹی اور خواص کا حامل ہے۔

سرخ اوپل ،طبی و روحانی خواص

٭ ریڈ فائر او پل ذہن کو شفاف کرتا ہے اور ذہنی ابتری و کشمکش کو دور کرتا ہے۔
٭ یہ خون نہ پیدا ہونے والے امراض میں خون کی دیگر بیماریوں کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
٭ یہ وجدان کی قوت اور دیگر روحانی قوتوں کو ابھرنے میں مدددیتاہے۔
٭ یہ خون کے سرخ ذرات اور عضلات کی نشوونما کیلئے مفید ہے۔
٭ ریڈ فائر اوپل، اضطراب، ڈپریشن کو دور کر کے اعصاب کو سکون دیتا ہے۔
٭ یہ پتھر طبیعت میں بشاشت اور خوشی پیدا کرتا ہے۔
٭ یہ خوف و مایوسی کو دور کر کے تر و تازہ اور توانا رکھتا ہے۔
٭ ریڈ فائر او پل ہیرے کی طرح تمام قوت خود بخود جذب کرنے کی صلاحیت رکھنے والا پتھر ہے، چنانچہ یہ اپنے پہلے پہننے والے کے تمام منفی و مثبت خواص خاص طور پر منفی قوت کو جذب کر لیتا ہے، چنانچہ سیکنڈ ہیڈ اوپل پہننے سے حکماء نے منع کیا ہے۔

Opal Gemstone In English

Opal Gemstone

Opal stone has a crystal structure (in fact, all stones are classified according to their crystal structure). But it could not take the form of a crystal. It also contains one to five percent water, so it is called non-crystal. Its chemical formula is actually a mixture of silicon dioxide and water, so it is one of the few rocks that It dries, cracks and changes color. If it changes color, consider that it is a ready-made imitation opal in the laboratory, so for stones such as opal, etc., it is necessary to leave it in plain water or vegetable water for a while daily and use it after drying.

The structure of opal is usually written as 6 degrees, but since it is a combination of different elements, its hardness can vary from 6.5 degrees to 55 degrees. Its density is very low. Types are a rare stone that scatters color like a crystal, another common one which is known in our country as “Doodhiya Pathar” Apart from this, many imitation stones from glass and a special oyster are sold in the world under the name of ‘Vail’.

Opal stone is also manufactured in the laboratory, which is not only cheaper in terms of price, but also for the apparent reasons and because of its resemblance to the best Opal, it is sold in all countries along with Opal. Opal is cheaper than mining, so there are a large number of counterfeit opals on the market all over the world.

Red Opal GemStone Benefits

  1. Red Fire and Bridge makes the mind clear and removes mental confusion and conflict.
  2. It has the status of elixir for other blood diseases in non-blood borne diseases.
  3. It helps in the emergence of the power of conscience and other spiritual forces.
  4. It is useful for red blood cells and muscle development.
  5. Red Fire Opal calms the nerves by relieving anxiety and depression.
  6. This stone creates joy and happiness in nature.
  7. It removes fear and frustration and keeps it fresh and energetic.
  8. Like red fire and bridge diamond, it is a stone capable of absorbing all the forces automatically, so it absorbs all the negative and positive properties of its first wearer, especially the negative force, so the second head opal stone wears. Has been banned by the authorities.

ؓBlack Opal GemStone Benefits

  1. Since Opal uses the power of thought, it is very important for the wearer to prove all his thoughts.
  2. To take advantage of black oil, it should be worn on the ring or on the neck.
  3. It brings justice. If you don’t like justice, it can hurt you.
  4. If you are not a positive thinker and are naturally jealous, avoid wearing oil, it can be worn during illness.
  5. According to ancient Roman belief, opal cures all eye diseases as well as the ability to remove bad eyesight.
  6. Keeps
  7. According to Europeans, Opel makes a man rich and increases his intellect.

For More Detail In English Wikipedia

Admin

Proud Tips | The largest Urdu web site of general knowledge about Gemstone Name in Urdu, Horoscope in Urdu, Islamic Names, Islam, Baby Names, kids, And More...

Leave a Reply